لاہور(این این آئی)امام و خطیب مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر اپنا سات روزہ خیر سگالی دورہ مکمل کر کے بدھ کے روز واپس مدینہ منورہ روانہ ہو گئے، لاہور ایئرپورٹ پر چوہدری سالک حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، حافظ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان نے پاکستان میں قیام کے دوران عوام کی الحرمین الشریفین سے والہانہ محبت اور عقیدت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان سے ملنے والا احترام بھلایا نہیں جا سکتا۔دورہ پاکستان کے دوران مسجد نبوی کے امام و خطیب نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، مولانا فضل الرحمن اور متعدد اعلی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ معزز مہمان نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کروائی۔ انہوں نے تاریخی بادشاہی مسجد لاہور، بحریہ ٹائون کی گرینڈ مسجد اور جامعہ اشرفیہ لاہور میں بھی نمازوں کی امامت کروائی اور ملک پاکستان اور امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائی کیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...