ٹوکیو(این این آئی)جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے عہدے سے مستعفی ہونیکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلے ماہ عہدے سے مستعفی ہو جاں گا۔فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی، سیاسی اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ عوام کے لییکیا۔ان کا کہنا تھا لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فومیو کشیدا نے عوام کے ان پر عدم اعتماد، سیاسی تنازعات اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔جاپانی میڈیا کا بتانا ہے کہ فومیو کشیدا کی ایل ڈی پی رواں برس ستمبر میں پارٹی صدر کا انتخاب کرے گی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...