امریکی وزیر خارجہ اور ٹیکساس کے کانگریس مین کی یومِ آزادی پر پاکستانیوں کو مبارک باد

0
55

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ اور ٹیکساس کے کانگریس مین نے یوم آزادی پر دنیا بھر میں پاکستانیوں کو مبارک باد دی ہے۔14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے نیک دلی تمناں کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 77 سالوں سے ہمارے عوامی تعلقات ، ہمارے دوطرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔ آنے والے برسوں میں ہم امریکا پاکستان شراکت داری کو وسعت دیتے ہوئے اور عوامی تعلقات کو مزید بڑھاتے ہوئے دونوں اقوام کے لیے مزید خوشحال مستقبل تشکیل دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے ہمارے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتے ہوئے ہم ایسی شراکت داری جاری رکھنے کے خواہاں ہیں جو دونوں ممالک کو مزید محفوظ بنائے ۔میری جانب سے پاکستان ، امریکہا اور دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو پر مسرت یوم آزادی مبارک ہو۔دودریں اثنا ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین پیٹ سیشنز نے بھی یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج 14 اگست 2024 ہے آج کے دن کو ہم پاکستان کی یوم آزادی کے حوالے سے یاد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن جشن، اعزاز اور فخر کا دن ہے جو ان پاکستانیوں سے محسوس ہوتا ہے جو امریکا میں مقیم ہیں اور امریکا پاکستان اور ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بناتے ہیں۔