پیرس (ین این آئی)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے پیرس سے چائنا میڈیا گروپ کے صدر کے نام ایک خط بھیجا جس میں چائنا میڈیا گروپ کو پیرس اولمپکس کی نشریات میں زبردست کامیابی پر مبارکباد دی گئی اور نشریات میں شریک تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔تھامس باخ نے اپنے خط میں کہا کہ 2024 کے پیرس اولمپکس کامیابی سے اختتام پذیر ہوئے اور چائنا میڈیا گروپ نے اولمپک کھیلوں کے دوران نہایت اہم کردار ادا کیا ہے ، جس کی وجہ سے عالمی ناظرین کی تعداد ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کی مضبوط حمایت سے ہم نے مل کر دنیا بھر کے اربوں ناظرین تک اولمپک کھیلوں کی رسائی کو یقینی بنایا.چائنامیڈیا گروپ کی حمایت اور لگن کے بغیر موجودہ اولمپکس اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنے کے قابل نہیں ہو سکتے تھے۔ تھامس باخ نے کہا کہ آئی او سی سی ایم جی کے عملے جیسے مخلص میڈیا شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے اور شکر گزار ہے۔ آئی او سی اور چائنا میڈیا گروپ کے درمیان شراکت داری اولمپک موٹو کی واضح عکاسی کرتی ہے ، جوتیز تر، اعلی تر ، مضبوط تر اور زیادہ متحدہے۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...