اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹس نہ دینے پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سینئر سیاستدان سردار اختر مینگل، عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صدر اسفندیار ولی اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو 4 ستمبر کو طلب کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں، الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کے سعد رضوی اور پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 پر عمل درآمد کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کیے، کمیشن میں کیس کی سماعت 4 ستمبر کو ہوگی۔یاد رہے کہ 25 جولائی کو انتخابات میں خواتین کو جنرل نشست پر پانچ فیصد ٹکٹ نہ دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سماعت ملتوی کردی تھی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...