اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے نام پر ڈٹ گئی ،حکومت نے عارضی طور پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بعد میں مستقل لگانے پر غور کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایسے شخص کو مقرر کرے گی جس سے بعد میں استعفیٰ بھی لیا جا سکے ،حکومت نے متعدد بار خط لکھ کر قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے تین سے چار نام مانگے تھے ،قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر ہی ہر بار شیخ وقاص اکرم کا نام پی اے سی کے چیئرمین کے لیے دیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...