نیویارک (این این آئی) پاکستان اور ایران نے اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے اور گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کر لیا۔ایرانی خبرایجنسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے نیویارک میں ملاقات کی ہے جس میں مسعود پزشکیان نے شہید صدر آیت اللہ رئیسی کے دورہ پاکستان میں کیے گئے سمجھوتوں کو آخری شکل دینے اور ان پر عمل درآمد کے لیے تہران کے عزم کا اعلان کیا۔ایرانی خبرایجنسی نے بتایا کہ صدر مسعود پزشکیان نے تجارتی لین دین میں سہولت کے لیے ریلوے اور روڈ ٹرانسپورٹ کا وسیع نیٹ ورک بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی، سیاسی، مواصلاتی اور سکیورٹی کے تقاضے مد نظر رکھے جاؤں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے ایرانی صدر نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ نہ ہوتا تو آج اسرائیل ایسے جرائم کے ارتکاب کی جرات نہ کرتا۔ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حالیہ حملوں نے ثابت کردیا ہے کہ نیتن یاہو اپنے جرائم کا سلسلہ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے بلکہ اپنی فسطائیت کا دائرہ پورے خطے میں پھیلانا چاہتے ہیں۔
مقبول خبریں
خلیل الرحمان کا ماہرہ خان سے رابطہ، دوریاں مٹ گئیں
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان اور ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کے درمیان تلخ ماضی سے سب ہی آگاہ ہیں لیکن حال...
شوبز کی خواتین کو آج بھی معاشرے میں برا سمجھا جاتا ہے، مریم نفیس
لاہور (این این آئی) خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اب بھی شوبز کی خواتین کو معاشرے میں پسند...
وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کا دورہ ،...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی...
تمباکو کی برآمدات میں اضافہ زرعی معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے ، رانا...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے تفصیلی ملاقات کی جس...
پاکستان کے اچھے دن چل رہے، بھارت کو تاریخی شکست دی’ شرجیل میمن
کراچی(این این آئی) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے اچھے دن چل رہے ہیں، پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست...