اسلام آباد(این این آئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا۔اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل پاکستان کے ساتھ پنگا نہیں لے سکتا، اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے، بانی پی ٹی آئی یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں سی پیک پر دستخط ہورہے تھے تو بانی پی ٹی آئی حملہ آور تھے، اب پھر انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کردیا ہے، تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، اب زیادہ دیر نہیں لگے گی عوام کو آہستہ آہستہ پتہ چل رہا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ 126دن دھرنے کے بعد یہ آج پھر انتشاری سیاست کررہے ہیں، اہم ترین کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس...
وزیراعظم امن و امان سے متعلق خصوصی جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر...
بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرپاکستان کا شدید اظہار تشویش
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...