اسلام آباد(این این آئی) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تحریک اںصاف کے اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دورا منسوخ ہوا تھا، کیا یہ اب شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں؟تحریک انصاف کی اسلام آباد میں احتجاج کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آج پھر تحریک انتشار کی مظاہروں اور جلسوں کی وجہ سے اسلام آباد کا پہیہ بند ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم کی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی کے باوجود اسلام آباد پر یلغار کا اعلان قابل مذمت ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اسی ماہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس ہونا ہے، اس صورتحال میں اسلام آباد میں بدامنی اور انتشار پیدا کر کے تحریک انصاف عالمی دنیا کو کیا پیغام دے رہی ہے؟ تحریک انصاف ملکی مفادات کو اپنی سیاست کے نظر کر رہی ہے۔سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھا شخص احتجاج کی کال دیتا ہے اور خیبر پختونخوا کی حکومت یلغار کے لیے نکل پڑتی ہے، اسلام آباد اور لاہور میں لوگوں کی عدم شرکت کے بعد تحریک انصاف کو احتجاج کی سیاست چھوڑ کر خیبر پختون خوا میں اپنی حکومت پر توجہ دینی چاہیے تھی۔ کی پی حکومت اپنا تماشہ بنانے کے بجائے اپنے صوبائی معاملات کے حل کیلئے کام کرے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...