لاہور(این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی خراب کارکردگی کی وجوہات کا تذکرہ کردیا۔ایک بیان میں سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رکھنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں امام الحق کہیں بہتر ہے، جس کا سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق کا بھتیجا کہہ کہہ کر بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ کامران غلام ڈومیسٹک کرکٹ کا ان فارم بیٹر ہے، اسے کھلائیں، ان فارم بیٹر کو فوری موقع ملنا چاہیے، ہم ایسے کھلاڑیوں کی ناکامی کا انتظار کرتے ہیں۔مدثر نذر نے یہ بھی کہا کہ بیٹرز تکنیکی غلطیاں کر رہے ہیں، کیا سپورٹ اسٹاف میں انہیں کوئی نہیں سمجھاتا؟ میری سمجھ سے باہر ہے محمد رضوان ان پچز پر کس انداز سے کھیل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بیڈ پیچ سے گزر رہے ہیں جو کہ ایک فطری چیز ہے، بیٹر ڈومیسٹک کھیل کر بیڈ پیچ سے باہر آتے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ کھلاڑی کے ورک لوڈ مینجمنٹ کو نہیں پچ مینجمنٹ کو دیکھیں، ہم شاید واحد ملک ہیں جو ٹیموں کی میزبانی کر کے خود ہار کا پلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل فلاپ رہ کر آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس صورتحال میں آپ کا فارم میں واپس آنا مشکل ہوتا ہے۔مدثر نذر نے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 26 اور 31 اوورز کیے لمبی بولنگ کرنے کے باوجود ریورس سوئنگ نہ کر سکے، عامر جمال نے چند گیندیں وقفے وقفے سے ریورس سوئنگ کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ریورس سوئنگ غائب ہو جائے تو اس کا مطلب بال مینٹین نہیں ہو رہا، جب تک بال نہیں بنائیں گے بال کبھی ریورس سوئنگ نہیں ہو گا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...