لبنان میں امن فوج کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے ،امریکا کا اسرائیل پر زور

0
54

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ سے ٹیلی فون پر رابطے میں باور کرایا ہے کہ اسرائیل کا لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج اور لبنانی فوج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنا اہمیت کا حامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت دفاع نے جاری ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ روز ہونے والی کال میں آسٹن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لبنان میں فوجی کارروائیوں کا راستہ تبدیل کر کے سفارتی راستہ اختیار کیے جانے کی ضرورت ہے تا کہ شہریوں کو جلد از جلد امن فراہم کیا جا سکے۔امریکی وزارت دفاع کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال کو ٹھیک کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں۔