ممبئی(این این آئی)شاہ رخ خان کے مشہور ٹی وی سیریل فوجی کا سیکوئل فوجی 2 بہت جلد ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔فلمساز سندیپ سنگھ اور دوردرشن کے اشتراک سے اس سیریل کو ایک جدید انداز میں پیش کیا جائے گا۔فوجی 2 میں وکی جین کرنل سنجے سنگھ کا کردار نبھائیں گے جبکہ گوہر خان لیفٹیننٹ کرنل سمرجیت کور کا کردار ادا کریں گی، جو ہتھیاروں کی ماہر کیڈٹ ٹرینر ہوں گی۔سیریل میں بھارتی فوج کے جوانوں کی زندگی، ان کے مسائل، اور ان کی دوستی کو دکھایا جائے گا۔سندیپ سنگھ کے مطابق ہم نے اس سیریل کو نئے انداز میں پیش کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی،فوجی کی کہانی اس بار ناظرین کو ایک منفرد اور جذباتی تجربہ فراہم کرے گی۔اس پروجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ پدما شری اور نیشنل ایوارڈ یافتہ گلوکار سونونگم نے اس کا ٹائٹل ٹریک گایا ہے اور سیریل میں کل 11گانے ہوں گے۔ سیریل کی موسیقی فلم فیئر ایوارڈ یافتہ کمپوزر شریاس پورنیک نے تیار کی ہے۔فوجی 2 بہت جلد دوردرشن پر نشر ہوگا اور ہندی، تمل، تیلگو، گجراتی، پنجابی اور بنگالی زبانوں میں دستیاب ہوگا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...