اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی اپنی ذمہ داری نبھائے،مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لئے آزاد فلسطینی ریاست کاقیام ضروری ہے، پاکستان خطے کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ بدھ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کی اختتامی نشست میں خطا ب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایس سی او رہنمائوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر ہم غزہ میں حالیہ جاری نسل کشی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کو بربریت روکنے کیلئے اقدامات کرناہوں گے،غزہ میں جارحیت ایک المیہ ہے،وہاں پر فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کی سرحدیں 1967 سے قبل کی بنیا د پرہوں اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ وزیراعظم نے کہاکہ کونسل کا 23 واں اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ہے جس میں رکن ممالک نے اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر اور پائیدار مستقبل کیلئے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایس سی او کے اہداف اور مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کے عزم کااعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے باہمی تعلقات کو سیاسی اختلافات اور تقسیم سے بالاتر رکھتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کو حل کرنے اور ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر اپنے عوام کے باہمی مفاد ، ترقی اور استحکام کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن کو کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی جانب سے ان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...