اراکین ممالک نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے ،تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری

0
19

اسلام آباد (این این آئی)ایس سی او ممالک کے سربراہان نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا ۔رکن ممالک کے رہنمائوں نے تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دی، اس کے علاوہ ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویز، رکن ممالک کے انسداد دہشت گردی کی علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق دستاویز پر دستخط کیے۔اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق ہوا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی صدارت روس کے سپرد کر دی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے روس کو تنظیم کی صدارت ملنے پر مبارکباد دی۔ایس سی او سربراہان کا آئندہ اجلاس 2025 میں روس میزبانی میں منعقد ہوگا۔