لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتا دی۔حال ہی میں ندا یاسر نے نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں پینل ڈسکشن کے دوران اپنی 15 سال سے بڑی عمر کی بیٹی کے لیے بنائے گئے اصول و ضوابط کے بارے میں بات کی۔اس پینل ڈسکشن کے دوران شرکاء میں موجود ایک خاتون نے اپنا مسئلہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو ریلز بنانے کا بہت شوق ہے اور وہ سوشل میڈیا کا اتنا زیادہ استعمال کرتی ہے کہ اب اس کی پڑھائی پر بھی توجہ نہیں رہی اور اگر اسے منع کرو تو بدتمیزی کرنے لگتی ہے۔ ندا یاسر نے خاتون کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی عمر 15 سال سے زیادہ ہو گئی ہے لیکن ابھی تک اسے اپنے والد کی جانب سے انسٹاگرام ریلز بنانے کی اجازت نہیں ہے حالانکہ ہم لوگوں کا شوبز انڈسٹری سے تعلق ہے اور عموماً یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس انڈسٹری کے لوگ لبرل ہوتے ہیں۔اْنہوں نے بتایا کہ ہم لوگ شوبز انڈسٹری سے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہم نے اپنی بیٹی کو اس طرح سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...