اسرائیل غزہ کے فلسطینیوں کا انخلا کر کے اس پر قبضے کی سوچ رہا ہے ،فلسطینی صدرمحمود عباس

0
55

ماسکو(این این آئی)فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکالنا چاہتا ہے۔ خاص طور پر شمالی غزہ کے فلسطینیوں سے ان کی سرزمین چھیننا چاہتا ہے۔ جہاں اسرائیلی فوج نے اسی ماہ بدترین کارروائی کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق محمود عباس نے کہا کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ شمالی غزہ کے فلسطینیوں پر بھوک اور قحط مسلط کر کے انہیں قتل کیا جا رہا ہے۔