ساحل اور جھیل چاڈ کے لیے سعودی ڈونر کانفرنس قابل ستائش ہے، گوتریس

0
17

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ساحل اور جھیل چاڈ کے علاقے میں بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ڈونر کانفرنس کے انعقاد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ساحل اور جھیل چاڈ کے علاقے میں بے گھر ہونے والوں اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ڈونر کانفرنس نے ہفتے کے روز جدہ میں اپنا کام ختم کیا۔ اس کانفرنس میں 10 سے زیادہ ڈونر ممالک، اداروں اور تنظیموں نے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک ارب 100 ملین ڈالر سے زیادہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کے اعلان کے مطابق خطے میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عطیات کا وعدہ کیا گیا