اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر ججز تقرری کے کمیشن کاحصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں کمیشن کیلئے پارلیمان سے ارکان نامزد کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی کمیٹی کے فیصلے کو توثیق کیلئے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کیلئے بانی پی ٹی آئی کوبھیجاجائے گا، کمیشن میں حزبِ اختلاف کی نمائندگی کیلئے 2 ناموں کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص نے کہا کہ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کے سربراہ سلمان اکرم ہیں، وہ کسے لیگل ٹیم میں رکھتے ہیں، کس کو نہیں رکھتے، اس پر کسی کو کیا اعتراض ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ فیصل چوہدری قابل احترام ہیں مگر انہیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کسی کیس میں وکیل نہیں رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...