اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے مقبوضہ فلسطینی علاقہ میں فلسطینیوں کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ کی کارروائیوں میں رکاوٹیں ڈالنے کے اسرائیل کے اقدامات کی پرزور مذمت کی ہے۔بدھ کوایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ فلسطینی علاقہ کے اندرفلسطینیوں کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ یواین آرڈبلیواے کی کارروائیوں میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے اسرائیل کے اقدامات کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ بے یارومددگارلاکھوں فلسطینیوں شہریوں کوضروری امداد کی فراہمی کوروک کرایک بارپھر اسرائیل انسانی ہمدردی کے بین الاقوامی قانون اوراقوام متحدہ کے چارٹرکی صریح خلاف ورزی کامرتکب ہواہے جس کیلئے بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کوجواب دہ ٹھہرانا چاہیے۔