پرائم منسٹر یونیورسٹی سپورٹس اولمپیاڈ مقابلوں کا آغاز ہوگیا

0
23

اسلام آباد(این این آئی) پرائم منسٹر یونیورسٹی سپورٹس اولمپیاڈ مقابلوں کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا، دس کھیلوں میں تین ہزار سے زاد ایتھلیٹس ایکشن میں دکھائی دینگے، وزیراعظم شہباز شریف آج (جمعرات) کو رنگارنگ مقابلوں کا باضابطہ افتتاح کرینگے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین جاوید علی میمن کے مطابق 23نومبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے زیر سرپرستی کھیلی جانیوالی سپورٹس اولمپیاڈ میں ایتھلیٹکس، ریسلنگ، سوئمنگ، والی بال، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ، جوڈو، ہاکی ، بیڈمنٹن، ہینڈ بال کے مقابلے ہونگے جس میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے پلیئرز حصہ لینگے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد تمام انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم باضابطہ افتتاح کرینگے۔