ماسکو (این این آئی ) روس نے ایٹمی حملہ کے بعد جوہری تابکاری سے محفوظ رکھنے والی موبائل بم پناہ گاہوں کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کردیا، جسے ایک مقام سے دوسرے مقام تک باآسانی منتقل کیا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس نے ایٹم بم کی تباہ کاریوں سے بچانے والی موبائل بم پناہ گاہوں کی تیاری کا کام شروع کردیا جو جوہری دھماکے سے پیدا ہونے والی لہروں اور تابکاری سمیت متعدد خطرات سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔اس حوالے سے روس کے تحقیقی ادارے نے کہا کہ کوب-ایم شیلٹر نامی پناہ گاہ 48 گھنٹے تک ان تابکاری خطرات اور دیگر مسائل سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔ان خطرات میں روایتی ہتھیاروں کے دھماکے اور بندوق کے چھروں سے بچا، عمارتوں کے گرنے والے ملبے، خطرناک کیمیکلز اور آگ سے تحفظ شامل ہے۔ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا تھا کہ کوب۔ایم (کے یو بی ۔ ایم)کی شکل ایک مضبوط شپنگ کنٹینر جیسی ہے اور یہ دو ماڈیولز پر مشتمل ہے، جس میں 54 افراد کے لیے کمرہ اور ایک تکنیکی بلاک موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید ماڈیولز شامل کیے جاسکتے ہیں۔تحقیقی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ موبائل شیلٹر ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے جو لوگوں کو ایٹمی حملہ سمیت مختلف خطرات، بشمول قدرتی آفات اور دیگر حادثات سے تحفظ فراہم کرتا ہے، ادارے نے اسے شہریوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔اس اجازت کے جواب میں کریملن نے امریکا کے اس فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
مقبول خبریں
عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم سب ایک پیج پر...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم...
چین مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا
بیجنگ(این این آئی)بیجنگ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا، یہ مشقیں...
محسن نقوی سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات ،اسلام آباد اور ریاض کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پر سعودی نائب...
بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ،بچوں کے حقوق کا تحفظ اور ان...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،بچوں کے حقوق کا...
ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات ، محفوظ اور پرورش کرنیوالا ماحول...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور ایک محفوظ اور پرورش کرنے...