اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آج بھی اداروں سے مذاکرات کا مطالبہ کر رہے ہیں،یہ مذاکرات کی نہیں ڈیل کی درخواست ہے۔ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ اب تو عالمی اخبارات بھی لکھ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اداروں سے ڈیل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج پْرامن ہے تو اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت کیوں نہیں لی گئی؟۔شیری رحمن نے کہاکہ الٹا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، یہ کسی بھی حوالے سے پْرامن سیاسی احتجاج اور اجتماع کا ارادہ نہیں رکھتے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ایک بار پھر اسلام آباد پر یلغار کی تیاری میں مصروف ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں امن و ترقی کے بجائے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کوششیں انتشار پھیلانے پر مبنی ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...