دبئی(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کی گتھی تاحال سلجھ نہ سکی اور ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ پاکستان نے آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو اپنا مؤقف کھل کر بتا دیا ہے۔بھارت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جبکہ پاکستان بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔جس کی وجہ سے ایونٹ کا شیڈول بھی ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کے دیرپا حل کیلئے پارٹنرشپ فارمولا پیش کیا تھا جس کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کوئی ایونٹ نہیں کھیلیں گے۔یہ فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہوگا اور 3 برس تک رہے گا جس کے تحت بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی سیاس فارمولے پر تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں ملا ہے۔تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جو ون ڈے فارمیٹ میں ہونی ہے، وہ اب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلی جاسکتی ہے۔بھارت کی کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کے حل میں تاخیر کی وجہ سے ایونٹ کو روایتی ون ڈے فارمیٹ سے تبدیل کرکے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کرائے جانے کا امکان ہے۔یہ ممکنہ تبدیلی ون ڈے کرکٹ کی گرتی ہوئی مقبولیت اور شائقین میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی بڑھتی ہوئی پسندیدگی کے باعث کی جا سکتی ہے۔البتہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی واضح فیصلہ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔
مقبول خبریں
9 مئی کے کچھ مقدمات فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے
راولپنڈی (این این آئی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف ناقابل تردید...
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،شہباز شریف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم...
بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مسترد
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق طالبہ کی داخلہ...
پاکستان سٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ...
جوہانسبرگ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔...
پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا...