اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کیلئے 11 رکنی ٹاسک فورس بنادی، جو شعبے کیلئے قابل عمل ٹیکسیشن نظام تجویز کرے گی۔ اعلامیے مطابق وزیراعظم کی بنائی گئی ٹاسک فورس کے چیئرمین وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ہوں گے، دیگر ارکان میں وزیر خزانہ، وزیر مملکت ریونیو، چیئرمین ایف بی آر، ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق ٹاسک فورس ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کیلیے فریم ورک کی سفارشات، شہری منصوبہ کی پالیسیوں اور عملی اقدامات پر تجاویز دے گی۔اعلامیے کے مطابق ٹاسک فورس ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن سیکٹر کیلیے قابل عمل ٹیکسیشن نظام تجویز کرے گی اور ایک ماہ میں وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...