اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی شہری تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرونِ ملک اسکالرشپ اور ملازمت کے لیے بھیجنے کے لیے متعدد پروگرام متعارف کرا چکی ہے جبکہ ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔ یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں تعلیم کے فروغ کے لییحالیہ اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ، احد خان چیمہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔
مقبول خبریں
ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا چاہیے،صدر...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا...
وزیراعظم سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن کی ملاقات
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا،بلاول بھٹو زر...
اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کراچی(این این آئی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری...
پی ٹی آئی نے ہمارے جواب سے پہلے ہی ذہن بنا لیا کمیشن نہیں...
اسلام آباد(این این آئی) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جواب سے پہلے ہی...