کراچی (این این آئی)فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار منیب بٹ پاکستانی معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کے حق میں بول پڑے۔منیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکالے جانے پر ردِ عمل دیا ہے۔منیب بٹ کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ مولانا مسلمانوں کے دل میں ہیں، تبلیغی جماعت سے تو نکال دیا، دل سے کیسے نکالیں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے ایک نجی میڈیا چینل پر انٹرویو کے دوران سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ‘امریکی سازش’ کے بیانیے کو سچ قرار دیتے ہوئے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی تھی۔اس بیان کے بعد ٹوئٹر پر اکرام اللّٰہ نامی ایک صارف کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے حالیہ سیاسی بیان کے حوالے سے ایک دعویٰ کیا گیا تھا۔صارف نے لکھا تھا کہ مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکال دیا گیا ہے اور موصوف پر تبلیغی جماعت کے اجتماعات میں ہر قسم کے درس و بیان پر پابندی لگا دی گئی ہے۔صارف کے مطابق تبلیغی جماعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے کسی بھی فعل اور قول کو تبلیغی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے، کیوں کہ انہیں تبلیغی جماعت سے خارج کر دیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل کا بیان سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی جنگ چِھڑ گئی ہے۔متعدد سیاست دان و معروف شخصیات مولانا طارق جمیل کے خلاف تو کوئی حق میں ٹوئٹس کر رہا ہے۔واضح رہے کہ تاحال مولانا طارق جمیل کی جانب سے تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکالے جانے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...