ممبئی(این این آئی) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی آنے والے فلم سے نکال دیا ہے۔نجی بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ شہناز گِل جو کہ سلمان خان کی ایکشن کامیڈی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی تھیں،اب انہیں فلم سے نکال دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ شہناز اب سلوں میاں کی فلم میں نہیں دکھائی دیں گی البتہ اس کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔تاہم شہناز گل نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان خبروں کو بیبنیاد قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ لوگ جلد انہیں فلم میں دیکھیں گے۔یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کانام تبدیل کر کے ‘بھائی جان’ رکھ دیا گیا ہے۔ ایکشن کامیڈی فلم رواں سال 30 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فرحاد سمجی فلم کے ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں سلمان خان پوجا ہیج ، آیوش شرما ، دگوبتی ونکتیش اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں، جبکہ سلمان خان اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...