ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی آئندہ آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس دوران ایک بین الاقوامی پبلیکیشن کے ساتھ انٹرویو کے دوران انہوں نے فلم میں بالی ووڈ کے کنگ خان (شاہ رخ خان) کے بطور کیمیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ میرے اچھے دوست ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک بڑے آئیکونک اسٹار کو اس مقصد کے لیے دیکھ رہا تھا اور اس کے لیے میں نے شاہ رخ خان سے بات کی اور کہا کہ جس طرح ایلوس امریکا کی نمائندگی کرتا ہے ویسے ہی مجھے بھارت کے سب بڑے علامتی اسٹار کی ضرورت ہے، جس کے لیے وہ تیار ہوئے۔واضح رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا 1994 کی ہالی ووڈ فلم فوریسٹ گمپ کا ہندی ری میک ہے، فوریسٹ گمپ میں ٹام ہینک نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔لال سنگھ چڈھا کو مشترکہ طور پر عامر خان، کرن راؤ اور ویاکوم 18 موشن پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...