ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں ستاروں کی روشنی میں ایک تاریخی رات آشکار ہوئی جب مملکت نے اپنی افتتاحی بین الاقوامی نیلامی کی میزبانی کی جو فن اور پرتعیش اشیا کے لیے وقف تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے آبائی ثقافتی مرکز درعیہ میں منعقدہ اس اہم تقریب میں مجموعی طور پر 17.3 ملین ڈالر کی فروخت ہوئی جو خطے کی آرٹ مارکیٹ کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔فروخت نے 45 ممالک کے شوقین افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا جس میں تقریبا ایک تہائی خریداری سعودی خریداروں نے کی اور 30 فیصد سے زائد شرکا 40 سال سے کم عمر تھے۔اوریجنز کے عنوان سے اس بے مثال تقریب کی میزبانی دنیا کے ایک معروف نیلام گھر سودھابیز نے کی۔