تل ابیب (این این آئی )اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کو فوجی طاقت سے اسرائیل کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد نے اسرائیلی فوج کی طرف سے مغربی کنارے میں ٹینکوں کی حالیہ تعیناتی کے بعد کہی ںے۔اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی کیمپوں میں اسرائیلی ٹینکوں سے حملے کرنے کا مطلب ان کیمپوں کو جبری طور پر خالی کرانا اور فوجی قبضہ کرنا ہے۔ تاکہ مغربی کنارے کا اسرائیل کے ساتھ جبری الحاق کرنے کی راہ ہموار کر لے۔ یہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے اکھاڑ پھینکنے کی کوشش ہے جسے فلسطینی قبول نہیں کرتے۔