کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان کیلئے نفرف یکطرفہ ہے۔فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی فنی زندگی کے ساتھ ساتھ پاک بھارت تعلقات، بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز، اور بھارت کی جانب سے اختیار کیے گئے نفرت انگیز رویے پر تفصیل سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے نفرت کا رویہ یکطرفہ ہے، جبکہ پاکستانی فنکار ہمیشہ فن، محبت اور امن کے حامی رہے ہیں۔فیصل قریشی نے بھارتی فلم انڈسٹری اور مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلموں اور سیریز میں بلاوجہ پاکستان مخالف مواد شامل کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوام کے ذہنوں میں نفرت بھرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک سیریز میں ریلیز سے قبل پاکستان مخالف مواد شامل کروایا گیا۔ فیصل قریشی نے بتایا کہ ان کے بھارتی دوست خود اس منفی پروپیگنڈے پر شرمندہ ہیں، اور تسلیم کرتے ہیں کہ بھارت میں تاریخ کو مسخ کر کے توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ نئی نسل کو تعصب کی راہ پر لگایا جا سکے۔فیصل قریشی نے کہا کہ فنکار نفرت نہیں، بلکہ امن کے سفیر ہونے چاہئیں، کیونکہ نفرت کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
مقبول خبریں
ایران نے اپنے سے بڑے دشمن کا جارحانہ مقابلہ اور شاندار دفاع کیا، خواجہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا...
اسرائیل ایران کیخلاف جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے، مشاہد حسین
اسلام آباد (این این آئی)سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی بے ہودہ جنگ میں مزید ممالک...
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (این این آئی)چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال...
وزیراعظم کی قطری سفیر سے ملاقات ، امیرقطر اور قطر ی عوام کے ساتھ...
اسلام آبا د(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر اور قطرکے عوام کیساتھ اظہا ر یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
پاکستان سال 2030 میں بلحاظِ آبادی دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سال 2030 میں بلحاظِ آبادی دنیا کا چوتھا بڑا ملک...