مسقط (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان پولیس و کسٹمز ہیڈ کوارٹر کا دورہ۔ کیا اور پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانے کے عملے سے بھی ملاقاتیں کیں۔عمان پولیس و کسٹمز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشراقی نے ہیڈ کوارٹر آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی عمان پولیس و کسٹمز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشراقی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں پولیسنگ۔ انسداد دہشتگردی اور انسداد سمگلنگ کے لئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں منشیات و سمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لئے باہمی تعاون اور قریبی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا، عمان پولیس کے سربراہ نے عمان کی تعمیر و ترقی اور معیشت کی مضبوطی کے لئے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن کا شکریہ ادا کیا، اور عمان پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش کی۔محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین اکیڈمیز ہیں ہم عمان پولیس۔ کوسٹ گارڈز اور کسٹمز افسران کو تربیت دینے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مختلف جرائم میں ملوث 50 ہزار شہریوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے ہیں جو 5 برس تک بیرون ملک نہیں جاسکیں گے، غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے عمان کے ساتھ ملکر تعاون سے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمان کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر عمان پولیس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن پاکستان اور عمان انتہائی برادرانہ و تاریخی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان کے ساتھ انسداد منشیات۔ انسداد سمگلنگ کے حوالے سے قریبی کوآرڈینیشن سے کام کرنے کے لیے تیار ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی کی قابل عمل تجاویز قابل ستائش ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی۔ اہم شخصیات اور سفارتی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کے اصولی موقف کو سراہا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سنے، ایک ایک مسئلہ خود نوٹ کیا اور موقع پر ہی ڈی جی وزارت داخلہ کو مسائل کے حل کیلئے ہدایات دیں۔پاکستانی کمیونٹی نے بعض مسائل کے فوری حل کیلئے یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ بہت وزیر آئے لیکن کسی نے ہمارے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے۔ آپ نے فوری احکامات دے کر دل جیت لئے ہیں، آپ عمان آئے ہیں تو ہمیں حقیقی امید نظر آ رہی ہے۔وزیر داخلہ نے پاکستانی کمیونٹی کو بتایا کہ عمان سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے لئے قابل احترام ہیں، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں، ایف آئی اے۔ نادرا اور وزارت داخلہ سے متعلق کوئی ایشو اب زیر التوا نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں، سبز ہلالی پرچم کو بلند رکھنا آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔قبل ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاکستانی سفارتخانے کے عملے سے تعارف کرایا گیا، پاکستانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کیفعال کردار سے آگاہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں تاثرات درج کئے
مقبول خبریں
وزیر اعظم سے مصدق ملک کی ملاقات ،پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی...
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر مصدق...
پاکستان میں شمسی توانائی سے ایک مربع میٹر سے 5.3 کلو واٹ فی گھنٹہ...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں شمسی توانائی سے ایک مربع میٹر سے 5.3 کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ملک میں...
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی اہم ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (این این آئی)ایران کے پاکستان میں متعین سفیر رضا امیری مقدم وزیراعظم ہاؤس پہنچے اور وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات...
اسرائیل کیخلاف آج آواز بلند نہ کی تو پھر بہت دیر ہو جائے گی...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست سب سے پہلے فلسطین کی طرف بڑھی، دنیا...
5 کروڑ تک کے کیسز میں عدالتی وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں ہوسکے گی...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو حاصل اختیارات کا دوبارہ جائزہ لیا گیا اور 5...