لانگ مارچ کے آغاز پر پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی خرم لغاری کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

0
350

لاہور ( این این آئی) حکومت مخالف لانگ مارچ کے شروع ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی طور پر بڑا جھٹکا لگ گیا، رکن اسمبلی پنجاب سردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ کئی دیگر ارکان نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سردار خرم لغاری نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور میرے ساتھ 5، 6ارکان صوبائی اسمبلی اور بھی ہیں جو پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ سردار خرم لغاری نے کہا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا جب کہ ہوا کچھ اور ہے۔اسمبلی سے بھی ممکن ہے استعفیٰ دیں گے۔ 3، 4روز میں اسمبلی سے مستعفی ہوسکتے ہیں۔ ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے۔ وزارت نہ ملنے پر ناراضگی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سردار خرم لغاری کا کہنا تھا کہ وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔