آرمی چیف سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، دفاع، سیکیورٹی تعاون ،مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
140

راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان فرانس کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، فرانس کے ساتھ باہمی سود مند کثیر جہتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کے سفیر نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں فرانسیسی سفیر نے تمام شعبوں میں پاکستان کیساتھ سفارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع، سیکیورٹی تعاون اور مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم فرانس کے ساتھ باہمی سود مند کثیر جہتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔فرانسیسی سفیر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔