اسلام آباد(این این آئی)سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کی وزارت قانون و انصاف کا قلمدان ملنے پر وزارت قانون و انصا ف آمد کے موقع پر سیکرٹری قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر اور دیگر اعلی افسران نے استقبال کیا۔وزیر قانون سردار ایاز صادق نے وزارت قانون کے افسران سے تعارفی ملاقات کی۔سیکرٹری قانون و انصاف نے وزارت کے افسران کا تعارف کرایا اور وزارت قانون کے مختلف ونگز اور سیکشنز کے حوالے سے وزیر قانون کو تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر قانون نے اس موقع پر وزیر مملکت شہادت اعوان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف مہناز اکبر عزیز سے بھی ملاقات کی جس میں وزارت کے امور زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیرِ قانون سردار ایاز صادق نے وزارت کے تحت جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...