مکہ المکرمہ(این این آئی) شوبز انڈسٹری چھوڑنے والے معروف گلوکار عبداللہ قریشی نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔عبداللہ قریشی نے حال ہی میں میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ انہوں نے اسلام کی طرف اپنی رغبت کو قرار دیا تھا۔گلوکار نے لکھا تھا کہ میں میوزک انڈسٹری چھوڑ رہا ہو اور یہ فیصلہ صرف اور صرف مذہبی وجوہات کے باعث کیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا تھا کہ میرے نزدیک زندگی کا اصل مقصد اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اپنی اگلی زندگی سنوارنے کے لیے ہم سب کے پاس اس دنیا میں بہت کم وقت ہے۔ الحمداللّٰہ میں اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں اور بہتری کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے سچ کھوج رہا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ نیا سفر اللّٰہ میرے لیے آسان کرے۔گلوکار نے عزم کا اظہار کیا تھا کہ اب وہ کسی کنسرٹ میں پرفارم نہیں کریں گے اور نہ ہی کبھی کسی اشتہار میں کام کریں گے۔سابق گلوکار نے اب اپنی اہلیہ سعدیہ سبحان کے ساتھ عمرے کیلئے مکہ کا سفر کیا ہے اور انہوں نے اس سفر کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔گلوکار کی طرف سے میوزک انڈسٹری کو چھوڑنے کے بعد یہ ان کا عمرے کیلئے پہلا سفر ہے۔عبداللہ قریشی پہلے گلوکار یا فنکار نہیں جس نے دین اسلام کی خاطر اپنا فنی سفر ختم کردیا ہو، ان سے پہلے جنید جمشید مرحوم، رابی پیرزادہ، نور بخاری، سارہ چوہدری اور بھارتی اداکارہ ثنا خان سمیت کئی فنکار شوبز انڈسٹری کو چھوڑ ہیں۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...