پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم میچ (کل )سڈنی میں کھیلا جائیگا

0
255

لاہور ( این این آئی) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سپر 12 مرحلے کے اپنے چوتھے میچ میں کل (جمعرات ) جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم میچ سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے۔ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے پاکستان کو اپنی جیت کے ساتھ ساتھ گروپ میں موجود دوسری ٹیموں کی ہار جیت پر انحصار کرنا ہوگا۔سڈنی میں پاکستان ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ٹریننگ کا پہلا سیشن کیچ پریکٹس اور تھرو پریکٹس پر مشتمل رہا۔