سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا ریلیف مل گیا

0
238

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کمیٹی کو دینے سے متعلق عدالتی فیصلہ معطل کردیا گیا ہے۔امریکی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جب تک میرٹ پر حکم کے لیے درکار معلومات نہ ہوں، فیصلہ معطل رہے گا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی کمیٹی 10 نومبرتک اپنے دلائل دے، اس کے فوری بعد فیصلہ سنائے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فیڈرل اپیل کورٹ نے انٹرنل ریونیو سروس ( Internal Revenue Service) کو دستاویزات کمیٹی کو دینے کی اجازت دی تھی۔عدالتی حکم سے 8 نومبر کے مڈٹرم الیکشن سے پہلے دستاویزات جاری ہونے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔اپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں ایمرجنسی اپیل دائر کی تھی۔