کروناویکسین کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے،سعودی ولی عہد

0
269

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کرونا وائرس کی وبا اور اس کے صحت ، اقتصادی اور سماجی مضمرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زوردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ جی 20 الریاض سمٹ کے دوسرے روز اختتامی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کووِڈ19 کے علاج ،ویکسین کی دریافت اور اس کی ہرکسی کو مناسب دام پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے کے لیے رکن ممالک کے درمیان تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ہم سب نے انسانی جانوں کے تحفظ اور اس وبا کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ اس چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وبا کی کوئی سرحدیں نہیں ہیں۔یہ تمام علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔اس نے اس کر ارض پر بسنے والے ہرفرد کو بالواسطہ یا بلاواسطہ متاثر کیا ہے۔ ا