ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کو یوکرینی بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کی کوششوں کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا یقین دلایا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل اور لاوروف نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں وزرا نے یوکرین کے بحران سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ مملکت تمام فریقین کے درمیان تمام تر کوششیں جاری رکھے گی۔مزید برآں دونوں وزرا نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...