مسلم لیگ (ن)کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے میں طلب کر لیا گیا

0
494

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے میں طلب کر لیا جس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے عہدیداروں کا چنا ئوکیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے میں ہوگا ۔ مریم نواز کی وطن روانگی سے قبل ہونے والے اجلاس میں سی ای سی کے نئے عہدیداروں کا چنا ئوکیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ اسمبلیوں کے انتخابات میں امیدواروں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دیگر سیاسی امور بھی زیر بحث آئیں گے اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔