مدینہ منورہ (این این آئی)مسجد نبوی ۖ کے انتظامی امور کی ذمہ دار جنرل پریذیڈنسی سے منسلک خواتین کے امور کی ایجنسی نے سال 1444ھ کے لیے رمضان ٹریول مینجمنٹ پرفارمنس سسٹم تیار کرنے کے لیے اپنی پیشگی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان تیاریوں کا مقصد مسجد نبوی ۖ میں خواتین زائرات کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی ۖ میں خواتین کی خدمت اور فیلڈ امور کی معاون انڈر سیکرٹری حنان العروی نے افطار سفری خدمات فراہم کرنے والی خواتین کی شرائط، کنٹرول اور طریقہ کار کے بارے میںبتایا۔العروی نے منظور شدہ معیار اور طریقہ کار کے اطلاق پر زور دیا اور ان شعبوں اور غیر منافع بخش اداروں کے مربوط کردار کی تعریف کی جو مسجد نبوی ۖ میں خواتین زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔دوسری جانب مسجد نبوی ۖ میں خواتین کے امور نے رمضان ٹریول مینجمنٹ پرفارمنس سسٹم تیار کرنے کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔پیش آئند رمضان المبارک کے دوران روزہ دار خواتین کو فراہم کیے جانے والے افطار کے کھانے کے پیکٹوں کی تعداد تقریبا 1,285,000 تک پہنچنے کی توقع ہے۔ مسجد نبوی میں ماہ صیام کے دوران524 خواتین روزہ دارخدمات فراہم کریں گی جب کہ راشن کمپنیوں اور 821 رضاکاروں کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ مسجد نبوی ۖ میں رمضان المبارک کے دوران 22 خواتین کو نگران مقرر کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...