توہین الیکشن کمیشن کیس ، اسد عمر نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ، سماعت چودہ فروری تک ملتوی

0
162

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سکیرٹری جنرل اسد عمر اور نائب صدر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران اسد عمر نے کہا ہے کہ میں مصروف تھا جواب جمع کرانے کے لیے کچھ وقت دے دیا جائے جس پرکیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی ۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دینا تھا،اپ نے شو کاز نوٹس کا بھی جواب دینا تھا جس پر اسد عمر نے کہا کہ میں مصروف تھا جواب جمع کرانے کے لئے کچھ وقت دے دیا جائے ،اسد عمر کے وکیل انور منصور نے کہا کہ تین چار دن دے دیں ، میں جواب فائل کردونگا، اس کے بعد دلائل دے دونگا میں بیرون ملک جا رہا ، 20 فروری کو واپسی ہے، جانے سے قبل شو کاز کا جواب دے دونگا ہمارے اعتراضات پر سماعت کے لئے بیس کے بعد کی تاریخ رکھ دیں ۔ بعد ازاں سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی گئی