اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اہم قومی مسائل پر 7 فروری کو طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کو تبدیل کردیا گیا۔وزیراعظم کی دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس 7 فروری کے بجائے اب 9 فروری بروز جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی منظر نامے پر بڑی سیاسی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے 3 فروری کو اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کیا تھا، کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت تمام قومی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو مدعو کیا تھا۔30 جنوری کو پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے میں 101 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد دہشت گردی سمیت اہم قومی اہمیت کے مسائل و معاملات پر غور و خوض اور اتفاق رائے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاریخ کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے اب 9 فروری بروز جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیاہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے دوران دہشت گردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی، کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی۔قبل ازیں وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی۔اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک سے رابطہ کیا اور وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کے لیے دعوت کا پیغام پہنچایا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آل پارٹیز کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس اور تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی۔ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اے پی سی کے حوالے سے تاحال تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔فواد چوہدری نے کہا کہ باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔
مقبول خبریں
اداکارہ علیزے کا اپنے مختصر لباس پر تنقید کا کرارا جواب
کراچی (این این آئی) معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے مختصر لباس پہننے پر تنقید کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں...
جنت مرزا حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حجاز مقدس روانہ
کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اپنے خاندان کے ہمراہ مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے...
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم” لو گرو” کا پشتو گانا ریلیز
کراچی (این این آئی) پاکستان کے سپر اسٹارز ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ''لو گرو''کا پشتو ویڈنگ سانگ ''سادہ اشنا''ریلیز کر...
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس...
وزیراعظم امن و امان سے متعلق خصوصی جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر...