اسلام آباد (این این آئی)رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا تعمیرات آخری مراحل میں داخل ، مارچ میں فعال ہو گا ، یہ سی پیک کے تحت ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، جسے چینی اور پاکستانی کمپنیاں مشترکہ طور پر تیار کر رہی ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق رشکئی خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) منصوبے پر یہ ایک دھوپ والا دن ہے۔ ایک سفید ہیلمٹ کے ساتھ انجینئر سمیع اللہ چینی ساتھیوں کے ساتھ پراجیکٹ سائٹ کے اپنے معمول کے معائنہ پر ہیں، روزانہ کی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں اور سائٹ پر بجلی سے متعلق ممکنہ مسائل پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ رشکئی خصوصی اقتصادی زون چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، جسے چینی اور پاکستانی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ سی آر بی سی پاکستان کے ترجمان جو کہ خصوصی اقتصادی زون کے چینی انڈرٹیکر ہیں، نے چائنہ اکنامک نیٹ ( سی ای این ) کو بتایا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے پہلے مرحلے کا تعمیراتی کام مارچ میں مکمل ہو جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے فیز ون کی تعمیر کا ایک اہم حصہ پاور ٹرانسمیشن اور ٹرانسفارمیشن ہے اور تعمیراتی کام زوروں پر ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق رشکئی خصوصی اقتصادی زون پروجیکٹ میں الیکٹریکل انجینئر اور بیرونی امور کے ڈائریکٹر اور سی پیک منصوبوں 2022 میں شاندار پاکستانی عملے کے لیے ایوارڈ وصول کرنے والے انجینئر سمیع اللہ نے کہا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ یہ ہماری کامیابی ہے اور تمام پروجیکٹ ٹیم کے لیے جوش و خروش کا لمحہ ہے ،۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ان کے کردار میں، انجینئر سمیع اللہ بنیادی طور پر رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن اور 11 کے وی ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی تعمیر کی نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔ ابتدائی مرحلے میں، پاور ٹرانسمیشن اور ٹرانسفارمیشن کے کام میں مقامی پاور گرڈ کے بارے میں ناکافی معلومات کی وجہ سے رکاوٹیں آئیں، جس کی وجہ سے سسٹم اسٹڈی رپورٹ کی تالیف میں تاخیر ہوئی، جس کے لیے پروجیکٹ کے ڈیزائن اور تعمیر کے تفصیلی منصوبے کی ضرورت تھی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق تاہم، انجینئرسمیع اللہ نے مئی 2021 میں پروجیکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے بعد تیزی سے چیلنج کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا میں نے پروجیکٹ کے ڈیٹا کی ایک بڑی مقدار کو اکٹھا کیا اور اس کا مطالعہ کیا، اور اپنے سیکھنے اور تجربے کا استعمال کرتے ہوئے جوابی منصوبے پر پروجیکٹ ٹیم کے ساتھ فعال طور پر بات چیت کی، سمیع اللہ سی ای این کو فخر سے بتایا کہ میں نے بہترین حل تلاش کرنے اور سرکاری منظوری حاصل کرنے کے لیے مقامی پاور ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بھی مل کر کام کیا
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کو رکوانے کے...
توہین الیکشن کمیشن کیس’ عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں اگلی سماعت پر حاضری...
آئینی بینچ: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔جسٹس امین...
برطانیہ کیساتھ باہمی تعاون کو پائیدار اقتصادی پارٹنر شپ میں تبدیل کرنیکا وقت آگیا...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کا مضبوط اور بہترین دوست ملک ہے، وقت آگیا ہے کہ...
24نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر تشدد ہوا تو ذمہ داری پی...
سکھر(این این آئی) سابق قائدحزب اختلاف وزیرپیپلزپارٹی کے سینئررہنما سیدخورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ 24 نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر...