اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے لیے درکار سامان کے متعدد کنٹینرز خنجراب پاس پہنچنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ پیر کو گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان سرحد پر واقع خنجراب پاس قراقرم ہائی وے پر ایک اسٹریٹجک پوائنٹ ہے، جو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کو پاکستان کے گلگت بلتستان کے علاقے سے ملاتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین نے خنجراب پاس کو عارضی طور پر کھولنے اور 30 جنوری سے 10 فروری 2023 تک سپلائی کے لیے کسٹم کلیئرنس کی سہولت کے لیے پاکستان کی درخواست پر اتفاق کیا ہے۔ کسٹم عملہ کسٹمز کلیئرنس کی سہولت کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق آٹو پارٹس، پالئییسٹر کپڑا، گارمنٹس، برتن، رول پیپر، اور ٹیپ س جیسی اشیا کے 11 کنٹینرز 30 جنوری کوست ڈرائی پورٹ پر پہنچے۔ان کنٹینرز کی پاکستا ن کو فوری ضرورت تھی ۔ واضح رہے کہ درہ خنجراب اس سال پہلی بار چین سے پاکستان سامان لانے کے لیے 19 سے 20 جنوری تک عارضی طور پر کھلا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس عرصے کے دوران کل 40 گاڑیوں نے 15.9916 ملین ڈالر مالیت کا سامان منتقل کیا جن میں مشینری، کپڑا، اخروٹ، ہارڈ ڈسک وغیرہ شامل ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...