اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں تمباکو نوشی سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کا افتتاح کر دیا گیا، مہم میں مختلف بس اڈوں پر ”نو سموکنگ”کے بینرز لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزارت صحت اور نجی ہسپتال کے اشتراک سے تمباکو نوشی سے بچاؤ کی آگاہی مہم شروع ہوگئی ۔مہم میں شہر کے مختلف بس اڈوں اور شاہراہوں پر تمباکو نوشی سے بچاؤ کے بینرز آویزاں کیے جائیں گے،بسوں پر بھی مختلف بسوں پر پوسٹرز لگائے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو مہم کے ذریعے آگاہی دی جائے ،دوسرے مرحلے میں ایک ہزار سے 1 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔ایم ڈی ہسپتال کے مطابق احتیاط علاج سے بہتر ہے تمباکو نوشی سے بچیں اور دوسروں کو بھی تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں سے بچائیں۔شہریوں نے بھی میں تمباکو نوشی کو بچوں اور بڑوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا اور عزم کا اظہار کیا کہ مہم سے لوگوں کو تمباکو نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔سروے کے مطابق دینا بھر میں ہر سال 8 میلین افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کو تمباکو نوشی سے بچنے کے لیے بہتر آگاہی فراہم کی جائے ۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...