اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہیکہ ہم پاکستان کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں لیکن بلآخر آپ پر ہی منحصر ہیکہ آپ کیا کرتے ہیں۔نجی یونیورسٹی میں طالب علموں سے خطاب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ منگلا ڈیم پر نصب ٹربائنز 60 کی دہائی میں نصب کی گئی تھیں، ہم منگلا ڈیم میں نصب تمام ٹربائنز جدید ٹربائنز سے بدل رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان کیلئے جوکچھ کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں لیکن بالآخر آپ پرہی منحصر ہے کہ آپ کیا کرتے ہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے پاکستان وجنوبی ایشیا الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا مرکز عوام ہیں، امریکا پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے، اس وقت دنیا بھر میں ایک معاشی مسئلہ چل رہا ہے اور معاشی مسئلہ کوئی ایک ملک تنہا حل نہیں کرسکتا۔الزبتھ ہورسٹ نے کہاکہ افغانستان میں رجیم کی تبدیلی اور کابل پر قبضے کے بعد پاکستان نے افغانوں کے لیے کھلے دل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان ایک عرصے سے افغان مہاجرین کی کھلے دل سے میزبانی کررہا ہے، پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ملک رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور مسجد میں ہونے والا ہولناک واقعہ بہت تکلیف دہ تھا، دہشتگردی سے نمٹنا صرف پاکستان اور امریکا کا نہیں عالمی برادری کا مسئلہ ہے، امریکا دہشتگردی کی روک تھام کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی مذاکرات چند ہفتوں میں ہوں گے۔الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ صرف طالبان ہی نہیں، القاعدہ اور دیگر تشدد پسند جماعتیں بھی دہشت گردی میں ملوث رہی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...