اسلام آباد (این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے سیکیورٹی آپریشن کی لائیو میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ریگولیٹر کی جانب سے کہا گیا کہ پیمرا نے ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے جانے والے کسی بھی سیکیورٹی آپریشن کی لائیو کوریج پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ٹی وی چینلز صرف وہ معلومات نشر کرسکیں گے جو انہیں اداروں کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔خیال رہے کہ پیمرا کی جانب سے یہ پابندی کراچی کے پولیس چیف کے دفتر پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملے کے ایک روز بعد عائد کی گئی۔17 فروری کی شام ڈھلنے کے بعد 7 بج کر 10 منٹ پر کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تقریبا ساڑھے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد عمارت کو دہشت گردوں سے کلیئر کرایا گیا جس کے نتیجے میں تینوں حملہ آور مارے گئے۔آپریشن میں 2 پولیس اہلکاروں، ایک شہری اور ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے اور 15 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں ایدھی رضاکار، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل تھے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...