اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہیکہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے، صحت کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنارہے، پولی کلینک ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 128 سلائس سی ٹی سکین مشین کی تنصیب سے مریضوں کے علاج معالجے میں بہتری آئی ہے۔ وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پولی کلینک ہسپتال میں انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولی کلینک ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 128 سلائس سی ٹی سکین مشین کی تنصیب سے مریضوں کے علاج معالجے میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ تھری ڈی میمو گرافی مشین بھی انسٹال کر دی ہے۔ جدید ترین مشین کی وجہ سے کینسر کے تشخیصی نظام میں بہت بہتری آئے گی،چھاتی کے کینسر کی سکریننگ کی کمی پوری کر دی ہے۔انہون نے کہا کہ حکومت جاپان کی مدد سے 1.5 ٹیسلا ایم ار آئی سکینر کی تنصیب کو جلد ممکن بنارہی ہے،پولی کلینک ہسپتال کی توسیع کا کام جی 11/3 میں شروع ہو گیا ہے، توسیعی کا کام تین سال کے اندر مکمل ہو جاے گا ،سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزیز بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیاری اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں ،وفاقی ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار رہے ہیں،پمز اور پولی کلینک ہسپتال میں مریضوں کا بہت رش ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولی کلینک ہسپتال سالانہ 40 لاکھ سے زیادہ مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے، صحت کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنارہے ہیں۔ صحت کے شعبے میں بہتری کے بغیر معاشرہ کی ترقی ممکن نہیں ، بہترین اور معیاری علاج عوام کا حق ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...